ویڈیو: جنگلی جانوروں کی جانب سے بستیوں کا رخ کرنے کی کاروائیوں میں اضافہ

رتنی پورہ پلوامہ میں تندوئے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و دہراس کی لہر

سرینگر/20جنوری/: جنوبی ضلع پلوامہ کے رنتی پورہ علاقے میں اتوار کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب اچانک علاقے میں تندوئے نمودار ہوئے ۔ اسی دوران مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جنگلی جانوروں کو قابو کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق مطابق پلوامہ اور شوپیان کے سدو اور اس کے ملحقہ علاقوں میں جنگلی جانوروں نے خوف و دہشت کا ماحول پھیلا دیا ہے سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی ریچھوں ، تیندؤں کے جھنڈ نمودار ہو جاتے ہیں اور اپنی پیٹ کی آگ کو بجھانے کے سلسلے میں نہ صرف عام شہریوں پر حملہ کرتے ہیں بلکہ گاؤں خانوں ، کٹہاروں میں گھس کر مویشیوں کو اپنا نوالہ بنانے کی کاروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ نمائندے کے مطابق پچھلے بیس دنوں کے دوران پلوامہ کے ان علاقوں میں جنگلی جانوروں نے اس قدر خوف و دہشت کا ماحول پھیلا دیا ہے کہ لوگ گھروں سے باہر آنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں جبکہ ان علاقوں میں طلبہ وطالبات جنگلی جانوروں کی موجودگی کے باعث اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ نمائندے کے مطابق ضلع پلوامہ کے رنتی پورہ علاقے میں اتوار کی صبح اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب علاقے میں خونخوار تیندوئے کی موجودگی کی خبر جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح مساجد میں اعلان ہوا کہ علاقے میں تندوا گھوم رہا ہے جس کے بعد لوگوں نے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ، انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد کچھ مقامی لوگوں نے جنگل کی طرف رخ کیا جہاں انہوں نے تندوئے کو دیکھا لیا ۔ جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ علاقے میں جنگلی جانوروں کو قابو کرنے میں ناکام ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا ۔

Comments are closed.