ویڈیو: جموں کشمیر میں خالی پڑی پنچایتی سیٹوں کیلئے انتخابات ، الیکشن کمیشن نے بگل بجا دیا

آٹھ مراحل میں ہونے والے الیکشن کا آغاز پانچ مارچ سے ہوگا ، جموں کشمیر میںماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ
سرینگر 13فروری/سی این آئی// جموں کشمیر کو یونین ٹریٹر ی میں تبدیل کرنے کے بعد پہلی اہم سیاسی پہل کے تحت الیکشن کمیشن نے جموں کشمیر میں خالی پڑی پنچایتی سیٹوں کیلئے انتخابی بگل بجاتے ہوئے اگلے ماہ سے انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ آٹھ مراحل میں ہونے والے انتخابات میں سے جموں میں چار مرحلوں جبکہ کشمیر میں اٹھ مراحل میں ووٹ ڈالیں جائیں گے جبکہ اس مرتبہ انتخابات میں بلٹ بکسوں کا استعمال کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں خالی پڑی پنچایتی سیٹوں کیلئے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگلے ماہ سے جموں کشمیر میں آٹھ مراحل میں ان خالی سیٹوں کیلئے الیکشن منعقد ہونگے ۔ انتخابات کیلئے شیڈول جاری کرتے ہوئے جموں کشمیر کے چیف الکٹیورل افسر شلندرا کمار نے کہا کہ جموں کشمیر میں خالی پڑی پنچایتی سیٹوں کیلئے ماہ مارچ میںا ٹھ مراحل میں الیکشن منعقد کرائے جائے گئے جس دوران جموں میں ووٹنگ چار جبکہ کشمیر میں اٹھ مراحل میںہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کا نفاذ عمل میںلایا گیا ہے اور اس کا اطلاق ان تمام علاقوں میں رہے گا جہاں جہاں الیکشن منعقد ہونگے ۔ انہوںنے کہا کہ انتخابات کا پہلا مرحلہ 5مارچ ، دوسرا 7 ، تیسرا 9اور چوتھا 12مارچ کو ہوگا جبکہ اسی طرح سے پانچ مرحلہ 14، چھٹا 16،ساتواں 18اور اٹھواں 20مارچ کو منعقد ہوگا ۔ لداخ میں پنچایتی سیٹوں کے انتخابات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ابھی اس معاملے میں کوئی نوٹفکیشن جاری نہیںہوگا ۔چیف الیکشن کمیشنر شالندر کمار کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے تاریخوں کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی جموںوکشمیر میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام آفیسران کو تحریری طورپر آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ پر من وعن عمل کرئے ۔ انہوںنے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قابل امر ہے کہ جموں کشمیر میں 13ہزار کے قریب پنچایتی سیٹیں خالی پڑی ہوئی ہے جبکہ جموں کشمیر کو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تبدیل کرنے کے بعد یہ پہلی بڑی سیاسی سرگرمی ہو گی ۔

Comments are closed.