ویڈیو: بجبہارہ معرکہ میں جاں بحق چھ جنگجوئوں میں لشکر کمانڈر آزاد ملک بھی شامل

 

سرینگر/ 23 نومبر / جنوبی کشمیر کے بجبہارہ علاقے میں جمعہ کو ہوئی معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق چھ جنگجوئوں میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کا کمانڈر آزاد ملک بھی شامل ہے۔ یہ جھڑپ ضلع اننت ناگ میں بجبہارہ علاقے کے سٹکی پورہ، دچھنی پورہ نامی گائوں میں ہوئی ۔فوج کے ترجمان نے چھ جنگجوئوں کو جاں بحق کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپ کی جگہ سے چھ بندوقیں بھی بر آمد کی گئی ہیں۔ ادھر ذرائع نے کہا کہ جاں بحق چھ جنگجوئوں میں آزاد ملک عرف دادا ساکنہ آرونی نامی لشکر کمانڈر بھی شامل ہے۔ دیگر پانچ جاں بحق جنگجو کی شناخت

باسط احمد میر ساکنہ کھنہ اننت ناگ

انیس شفیع ساکنہ تکیہ بل بجبہارہ

عاقب احمد ساکنہ واگہ ہامہ

فردوس احمد ساکنہ مچھ پونہ پلوامہ

اور شاہد احمد ساکنہ کاونی ڈوگری پورہ اونتی پورہ کے طور ہوئی ہے۔

Comments are closed.