ویڈیو: انسانی حقوق کا عالمی دن ، وادی کشمیر میں مکمل اور ہمیہ گیر ہڑتال سے معمول کی زندگی مفلوج

تجارتی و کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ، سمیناروں اور تقریبات کا اہتمام ، حقوق البشر کی پامالیاں بند کرنے کا مطالبہ

سرینگر/10دسمبر/سی این آئی/ مشترکہ مزاحمتی خیمے کی طرف سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر بند کی کال کے پیش نظر سوموار کوشہرسرینگر کے حساس علاقوں میں سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ پوری وادی میں ہمہ گیر ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی جبکہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پروادی ریل سروس بھی احتیاطی طور معطل رکھی گئی۔ اسی دوران وادی کے شمال و جنوب میں انسانی حقوق پر سمیناروں اور تقریبات کا اہتمام ہوا جس دوران مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند ہونی چاہئے ۔

Kashmir observes shutdown on JRL call against Human Rights violations

Kashmir observes shutdown on JRL call against Human Rights violationsLive video by Firdous qadri

Posted by Tameel Irshad on Sunday, 9 December 2018

 

انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سوموار کو ہمہ گیر ہڑتال کی کال دی تھی اور لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس دن کو یوم سیاہ کے بطور منائے ۔ہڑتال کی کال کے پیش نظرشہر خاص کے حساس علاقوں میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔جبکہ پولیس اور سی آر پی ایف کے سینکڑوں اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔شہر کے سول لائنز ائریا میں اگر چہ اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی مگر لوگوں کی نقل و حمل پر کسی بھی قسم کی کوئی پابندی نہیں تھی۔ شہر کے کم وبیش تمام علاقوں میںغیر مہلک اسلحہ اور آلات سے لیس سیکورٹی فورسز اور پولیس کو امکانی گڑبڑ سے نمٹنے کیلئے تیار حالت میں دیکھاگیا۔ اس دوران ہڑتالی کال پر شہر اور اسکے گردونواح میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں، دکانیں، تجارتی مراکزا ور دفاتر وغیرہ بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدروفت بھی بری طرح سے متاثر رہی۔ادھراطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر ہمہ گیر ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں اور سڑکیں بھی دن بھر سنسان نظر آئیںجس کی وجہ سے معمول کی زندگی درہم برہم رہی۔جبکہ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور دیگر کئی مزاحمتی تنظیموں کے لیڈران کو ان کے گھروں میں نظر بند رکھا گیا جبکہ کچھ ایک کو باضابطہ طور گرفتار بھی کیا گیا۔اسی دوران انتظامیہ بانہال بارہمولہ ریل سروس بند رکھی تھی جس کے نتیجے میں لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے۔ ریلوئے حکام نے مسافروں کی جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بارہمولہ کو بانہال سے جوڑنے والے ریل سروس بھی بطور احتیاط بند کر دی۔ریلوئے کے ایک آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی طرف سے حکم نامہ ملنے اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ریل سروس سوموار کو معطل کر دیا گیا ۔ادھر انسانی حقوق کے عالمی دن کے ریاست بھر میں تقریب کا انعقاد ہوا جس دوران مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر جلد از جلد روک لگائی جائے جبکہ عالمی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ کشمیر میں حقوق البشر کی حفاظت کی یقینی بنانے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔

Comments are closed.