ویڈیو:‌صفہ نگری شوپیان جھڑپ میں جاں بحق جنگجو آبائی علاقوں میں سپرد خاک

تجہیز و تکفین میں ہزاروں لوگوں کی شرکت ، شوپیان میں ہڑتال سے زندگی مفلوج

 

سرینگر: صفہ نگری شوپیان جھڑپ میں جاں بحق ہوئے دو مقامی جنگجوئوں کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا ۔اسی دوران شوپیان میں تعزیتی ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی جبکہ ضلع میں انٹرنیٹ خدمات بھی معطل ہے ۔ کے پی ایس کے مطابق صفہ نگری زینہ پورہ علاقے میں شبانہ خونین معرکہ آرائی کے دوران دو مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت عامر حسین اور ادریس احمد کے بطور ہوئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جونہی دونوں جنگجو ئوں کی نعشیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا جبکہ شوپیان ، پلوامہ اور کولگام کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دونوں جنگجو ئوں کے آبائی علاقوں کا رخ کیا اور نماز جنازوں میں شرکت کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں مہلوک جنگجو ئوں کو اسلام و آزای کے فلک شگاف نعروں کے بیچ ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خا ک کیا گیا ۔

Comments are closed.