ویڈو: سرینگر جموں وشاہراہ پر حادثا ت،آئی ٹی بی پی اہلکار اور شہر ی کی موت 35دیگر زخمی
سرینگر / 24دسمبر : رام بن میں سرینگر شاہراہ خونی نالہ کے مقام پر ایک بس شاہراہ سے لڑھک کرگہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میںآئی ٹی بی پی کے ایک اہلکار کی موت واقع ہوگئی جبکہ34 دیگر زخمی ہوگئے۔ادھر بانہال میں سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سری نگر سے جموں جارہی ایک پرائیویٹ بس جس میں آئی ٹی بی پی کے اہلکار سوار تھے، جموں۔ سرینگر شاہراہ رام بن کے نزدیک خونی نالہ کے مقام پر ڈرائیور کیقابو سے باہر ہو کر کر گہری کھائی میں جا گری۔حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس، فوج اورمقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور راحت و بچاؤ کاکام شروع کردیا۔حادثہ میں ایک آئی ٹی بی پی اہلکار کی موتہ34 دیگر زخمی ہوگئے۔ادھررام بن ضلع کے بانہال علاقے میں آج ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ بانہال کے گنڈ ٹھاتھر علاقے میں سرینگر جموں وشاہراہ پر اْس وقت رونما ہوا ، جب مسافروں سے بھری ایک چھوٹی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہرے نالے میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقعے پر ہی ہلاک ہوا اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔مرنے والے کی شناخت محمد عبداللہ ساکن کشتواڑ کے بطور ہوئی ہے۔
Comments are closed.