حالیہ برف باری سے ہوئے نقصانات کی بھرپائی کا مطالبہ کیا
سرینگر:کشمیر ویلی فرؤٹ گرؤرس و ڈیلرز یونین نے آج یہاں گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ریاست میں حالیہ غیر متوقع برفباری سے میوہ باغات کو ہوئے نقصانات کے بارے میں جانکاری دی۔
وفد کی قیادت چیئرمین بشیر احمد بشیر کر رہے تھے اور اس میں سوپور، اننت ناگ، چرار شریف اور دیگر اضلاع کے نمائندے بھی شامل تھے۔
وفد نے حالیہ برف باری سے میوہ صنعت کو ہوئے نقصانات کا معقول معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔
مشیر موصوف نے وفد کے مطالبات غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ ان مطالبات کو جلدا ز جلد پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ یہ معاملات گورنر کی نوٹس میں لائیں گے۔
وفد نے ہارٹی کلچر کراپ انشونس سکیم شروع کرنے، کے سی سی قرضے معاف کرنے اورسی سی لمٹ پر سود معاف کرنے کے مطالبات کو بھی اُجاگر کیا۔
وفد نے مشیر موصوف سے اپیل کی کہ وہ تمام مالی اداروں کو ایک ایڈوائزری جاری کریں تا کہ وہ فی الوقت وادی کے میوہ اُگانے والوں سے قرضے وصول نہ کریں۔
خورشید احمد گنائی نے باغ مالکان کی اس بات کے لئے تعریف کی کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کر کے ریاستی اقتصادیات کو مستحکم کرنے میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔مشیر نے کہا کہ اس صنعت کو ریاست کے اقتصادی منظر نامے کو ریڑھ کی ہڈی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاڑتی کلشر شعبۂ ریاست کا ایک اہم شعبۂ ہے کیوں کہ اس صنعت سے ہر برس جموں وکشمیر کو لگ بھگ10 ہزار کروڑ روپے کی آمد ن حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹی کچر شعبۂ سے بلواسطہ یا بالاواسطہ لوگوں کو روز گار فراہم ہوتا ہے۔
Comments are closed.