ویری ناگ میں دلدوز حادثہ :ڈرائیور سمیت جل شکتی کے دو ملازمین لقمہ اجل
سرینگر /2 جون
اننت ناگ کے رین چوگنڈ ویری ناگ میں محکمہ جل شکتی کا واٹر ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو ملازمین کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کے رو ز رین چوگنڈ ویری ناگ میں محکمہ جل شکتی کا واٹر ٹینکر حادثے کا شکار ہوا جس وجہ سے ڈرائیور اور ہیلپر شدید طور پر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو نوں کو مردہ قرار دیا۔ متوفین کی شناخت ڈرائیور گوہر احمد لون اور ہیلپر وزیر احمد خان کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
Comments are closed.