وہ وقت دور نہیں جب جموں میں شامیں لکھنو جیسی نظر آئے گی/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

سرینگر /25نومبر /

جموں توی ریور فرنٹ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ منصوبہ جلد ہی ملک اور دنیا کے سینکڑوں سیاحوں کو راغب کرے گا کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کٹرا ریاسی میں مجوزہ روپ وے پروجیکٹ پر لوگوں کے خدشات کا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے تاوی کے کنارے بھی بستی بن رہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب جموں کی شامیں لکھنو¿ شہر جیسی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں توی ریور فرنٹ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ منصوبہ جلد ہی ملک اور دنیا کے سینکڑوں سیاحوں کو راغب کرے گا ۔ سائٹ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا ”یہ پراجیکٹ ایک مشکل تھا لیکن محنت کا سہرا سمارٹ سٹی ٹیم کو جاتا ہے۔ جہلم توی ریور فرنٹ کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور بقیہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ “

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک بھر اور دنیا بھر سے سیاحوں کو راغب کرے گا۔ایل جی نے کہا کہ فیز ٹو میں دریائے توی کے کناروں پر ایک ٹاون شپ قائم کی جائے گی جو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی ہو گی۔انہوں نے کہا ’ ’وہ وقت دور نہیں جب جموں میں شام لکھنو جیسی نظر آئے گی“ ۔ اسی دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ویشنو دیوی کے راستے پر مجوزہ روپ وے پروجیکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں کے حقیقی خدشات کا خیال رکھا جائے گا۔

Comments are closed.