وہاٹس ایپ پر ہندوستان۔ پاکستان بحث پر گروپ ایڈمن گرفتار

یوپی کے باغپت سے ایک وہاٹس ایپ گروپ ایڈمن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جوش نام سے چلائے جا رہے وہاٹس ایپ گروپ پر ملک مخالف او قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے معاملے میں اس پر کارروائی کی گئی ہے۔ اس گروپ پر ہندستان اور پاکستان سے متعلق کمینٹس ، فوٹو اور ویڈیو نے چو گاما علاقے میں کشیدگی پیدا کر دی تھی۔ وہیں گروپ ایڈمن نعیم نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں کہا ‘ایک لنک کے ذریعے سے مجھے جوڑا گیا۔ مجھے 10۔15 منٹ پہلے ایڈمن بنایا گیا تھا "۔

نعیم نے کہا ” اس گروپ میں 100سے 150 لوگ تھے۔ میں اس گروپ کے کسی اور ایڈمن کو نہیں جانتا ہوں۔ میں نے گروپ میں ڈالے جانے والی میسج کو نہیں دیکھا تھا”۔ ہندو جاگرن منچ کے ضلع وائس چیئرمین دیپک بامنولی نے دوگھٹ تھانے میں اس گروپ کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے جب جانچ کی تو پلرا گاؤں کے مقامی نعیم اس گروپ کا ایڈمن نکلا۔ جو کہ پبلک سروس سینٹر چلاتا ہے۔

ANI UP

@ANINewsUP
Baghpat: Police arrested a man from Palra Village, who was an admin of a WhatsApp group allegedly being administered from Pakistan. Anti-India messages were allegedly posted in the group. Police say "Other admins are from outside. We’ll see what other actions can be taken”(14.11)

162
1:07 AM – 15 نومبر، 2018
105 people are talking about this

Comments are closed.