وسیم خان پاکستانی پلیئرز کو آئی پی ایل میں کھیلتا دیکھنے کے خواہاں

کرکٹ ایک کھیل کو جس کو سیاست کی نظر سے دیکھنا نہیں چاہئے ۔ خان

سرینگر/22دسمبر: پاکستان اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل کرنے کیلئے اقدامات اُٹھارہا ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے بہت جلد پاکستان اپنی خواہش سے آگاہ کرے گا۔ پاکستان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین کئی معاملات ہے تاہم کرکٹ محض ایک کھیل ہے اس کو سیاست کی نذر نہیں کیا جانا چاہئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) وسیم خان کا کہناہے کہ وہ پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں کھیلتا دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ایک انٹرویو میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کاکہنا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشلز کے ساتھ بات چیت میں باہمی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کریں گے کیوں کہ دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ کے علاوہ بھی بہت سے پیچیدہ معاملات ہیں تاہم ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی کرکٹرز 10سال بعد ایک مرتبہ پھر آئی پی ایل میں شرکت کریں، اگر ایسا ممکن ہوا تویہ بہت بڑا قدم ہوگا۔وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے بورڈز سے بات چیت کرتے ہوئے اعتماد کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے مابین کشیدگی کے کئی معماملات اور وجوہات ہیں تاہم کرکٹ ایک کھیل ہے اور کھیل کو سیاست کی نظر نہیں نہیں دیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان اور ہندوستان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی عوام بھی قریب آتی ہے اور دوریاں مٹ جاتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر بتدریج لیکن مسلسل آگے بڑھاتے رہنا ہوگا اور اس ضمن میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں ہونے والے 8میچز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.