وزیر داخلہ نے کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر اگلی چوکی کا دورہ کیا

جموں،7اپریل

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز کٹھوعہ ضلع میں ہندوستان پاکستان بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع بی ایس ایف کی ایک چوکی کا دورہ کیا اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ نے دوپہر کے وقت جموں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر کے لیے روانگی اختیار کی اور بعد میں زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے انہیں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی چوکی "ونے” لے جایا گیا۔

بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل دلجیت سنگھ چودھری، جموں و کشمیرپولیس کے ڈائریکٹر جنرل نالین پربھات، آئی جی بی ایس ایف ششانک آنند، اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس بھیم سین توتی سمیت دیگر سینئر افسران نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

امت شاہ اتوار کی شام جموں پہنچے تھے، جہاں انہوں نے بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

بی جے پی ہیڈکوارٹر میں تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والی اس میٹنگ کے بعد شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:”وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں، بی جے پی جموں و کشمیر کی خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔”

حکام کے مطابق، وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سینئر افسران انہیں سرحدی علاقوں کی زمینی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے کہ کٹھوعہ ضلع کے جنگلاتی علاقوں میں 23 مارچ سے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے

Comments are closed.