وزیر داخلہ امیت شاہ نے امرناتھ یاتریوں کو مبارکباد دی

نئی دلی/ یکم جولائی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو امرناتھ یاترا کے یاتریوں کو اپنی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انتظامیہ نے یاتریوں کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ انتظامات کیے ہیں۔

ایک ٹویٹ میں امیت شاہ نے لکھا ”شری امرناتھ جی کی یاترا ‘ سناتن’ ثقافت کی اٹوٹ روایت اور عقائد کی علامت ہے۔ یہ یاترا آج سے شروع ہو رہی ہے۔انتظامیہ نے بابا برفانی کے درشن پر جانے والے تمام عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے ہیں۔ آپ کا خوشگوار سفر ہماری ترجیح ہے“۔

Comments are closed.