وزیر داخلہ امیت شاہ سرینگر پہنچ گئے ، راج بھون میں ترقیاتی پروجیکٹوں کیا افتتاح

سرینگر /23جون /

وزیر داخلہ امیت شاہ جموں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کی سہ پہر یہاں پہنچے

سرینگر پہنچنے پر ان کے ہمراہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سیکرٹری اجے بھلا اور ڈائریکٹر آئی بی تپن ڈیکا بھی تھے۔سرینگر ہوائی اڈے سے وہ چشمہ شاہی علاقے میں واقع راج بھون کی طرف روانہ ہوئے ۔

راج بھون میں عوامی اور سیاسی گروپوں کے وفود سے ملاقات کرنے کے علاوہ انہوں نے وہاں سے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا جس کے بعد وہ ڈل جھیل کے کنارے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں وتساتا ثقافتی تقریب میں شرکت کریں گے۔شام کو راج بھون واپس آئیں گے جہاں وہ لیفٹنٹ گورنر کے ساتھ اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی شریک صدارت کریں گے۔

Comments are closed.