وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کا دورہ سونہ مرگ ، آگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا
ریاض بٹ
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سینئر عہدیداروں کے ساتھ سونمرگ مارکیٹ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے وہاں گزشتہ دنوں زبردست آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔
اپنے دورے کے دوران، وزیر اعلی نے متاثرہ تاجروں کو ہر ممکن تعاون اور فوری ریلیف کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے حکومت کے ان کے کاروبار اور معاش کی تعمیر نو میں مدد کرنے کے عزم پر زور دیا۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک میٹنگ بلائی جس میں ڈپٹی کمشنر گاندربل، ایس ایس پی گاندربل کے ساتھ ایم ایل اے کنگن اور انتظامیہ کے دیگر افسران تھے۔
Comments are closed.