وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا دورہ بدھل راجوری ، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ،جاری تحقیقات کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے راجوری کے گاوں بدھل علاقے کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے سماج کو ہلا کر رکھ دینے والی نامعلوم اموات سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔عمر عبداللہ نے وزیر جاوید احمد رانا کے ہمراہ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور جاری تحقیقات کا جائزہ لیا۔

اس دوران انہوں نے مکینوں کو یقین دلایا کہ حکومت المناک اموات کی وجوہات کا پردہ فاش کرنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے اور کہا کہ متعدد ایجنسیاں تحقیقات میں سرگرم عمل ہیں۔دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا ”اسپیشل تحقیقاتی ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سیول انتظامیہ بھی اس صورتحال کی تحقیقات کر رہی ہے، اور مرکزی حکومت نے اس کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ “

انہوںنے کہا کہ حکومت المناک اموات کی وجوہات کا پردہ فاش کرنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ” ہم شفاف اور مکمل تحقیقات کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم ماہرین کے ساتھ مل کر اس سانحے کی وجہ کا پتہ لگانے کیلئے کام کر رہے ہیں“۔ادھر متاثرہ خاندان اور گاوں والے بے چینی سے جوابات کا انتظار کر رہے ہیں جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور مقامی قائدین نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور صبر کی اپیل کی ہے کیونکہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکام نے ماہر ٹیم کے نتائج کی بنیاد پر فوری کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔

Comments are closed.