وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت کی

سرینگر /17اکتوبر / ٹی آئی نیوز

جموں کشمیر یوٹی کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے آج اپنی حکومت کی افتتاحی کابینہ میٹنگ کی صدارت کی۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران اہم انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت کی فوری ترجیحات کا خاکہ پیش کیا گیا۔

نو تشکیل شدہ کابینہ نے اہم گورننس چیلنجز کا جائزہ لیا، عمل کو ہموار کرنے، عوامی شکایات کو دور کرنے اور بیوروکریسی کے اندر شفافیت کو فروغ دینے پر توجہ دی۔ ٹیم نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

Comments are closed.