وزیر اعلیٰ عمرعبد اللہ کی سربراہی میں جموں میں سال 2025کی پہلی کابینہ میٹنگ منعقد

سرینگر /20جنوری / ٹی آئی نیوز

سال 2025 کا پہلا کابینہ اجلاس جموں کے سول سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

اس اجلاس میں عمر عبد اللہ کے علاوہ کابینہ کے وزراءجن میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری ، وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو ، وزیر جاوید احمد ڈار ، ستیش شرما اور چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے شرکت کی ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلی عمر عبد اللہ کی سربراہی میں منعقد ہوئے اس اجلاس میں کچھ اہم فیصلوں کو ہری جھندی دی گئی تاہم تائی دم تحریر میٹنگ میں کیا کچھ ہوا اس بارے میں کچھ بھی سامنے نہیں آیا ۔

Comments are closed.