وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کی نورہ تہوارپر لوگوں کو مبارکباد پیش

سری نگر، 30 مارچ

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نورہ تہوار کے پر مسرت موقع پر پنڈت برادری کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار لوگوں کے لئے خوشی و خوشحالی اور بھائی چارے کی نوید لے کر آئے۔

واضح رہے کہ پنڈت برادری نورہ کو سال نو کے پہلے دن کے طور پر مناتے ہیں۔ کشمیری پنڈت دیوی شریکا کے لیے نورہ کا تہوار وقف کرتے ہیں اور تہوار کے دوران دیوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ تہوار کشمیری ہندو کیلنڈر کے ماہ چیترا (مارچ-اپریل) کے روشن نصف (شکل پکش) کے پہلے دن ہوتا ہے۔
عمر عبداللہ نے اس پر مسرت تہوار پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے’ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میری طرف سے سب کو نورہ مبارک’۔
انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘ یہ دن آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے خوشی، ہم آہنگی اور کامیابی کی نوید لے کر آئے’۔

Comments are closed.