وزیر اعظم نے ورچول موڑ میں جموں کے کٹرا میں دوسری ”وندے بھارت “ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی
سرینگر /30دسمبر /
کشمیر کو کنیا کماری تک ریلوئے لائن کے ذریعے جوڑنے کی کوششوں کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچول موڑ میں جموں کے کٹرا میں دوسری ”وندے بھارت “ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔
اس دوران جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ آنے والے مہینوں میںکشمیرسے کنیا کماری ریلوے لنک کو لوگوں کیلئے وقف کیا جائے گا۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچروار کے روز جموں کے کٹرا اور نئی دہلی کے درمیان ”دوسری وندے بھارت ٹرین “کو عملی طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقعہ پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ اور لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ دیگر سیول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے ۔
اس موقعہ پر مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے علاقے کے لوگوں کو نئے سال کے تحفے پر دوسری وندے بھارت ٹرین کے تحفے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ مودی کے خطے کی مجموعی ترقی کیلئے کام کرنے کے عزم کی وجہ سے ممکن ہوا۔اس دوران جموںو کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں وزیر اعظم کی طرف سے کشمیر سے کنیا کماری ریلوے لنک کو لوگوں کے لیے وقف کیا جائے گا۔
Comments are closed.