وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں نوجوانوں کیلئے نئے راستے کھولے ہیں / ترون چھگ
سرینگر /23فروری /
جموں میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں نوجوانوں کیلئے نئے راستے کھولے ہیں ۔
ترون چھگ نے کہا کہ گپکار الائنس نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو حاشیے پر دھکیل دیا اور انہیں پرتشدد طریقوں کا سہارا لینے پر مجبور کیا۔چھگ نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو گلے لگایا ہے اور ایک بہتر مستقبل اور قوم کی تعمیر کی طرف رہنمائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ خاندان نے ہمیشہ اپنی بداعمالیوں کو چھپانے کیلئے دفعہ 370 کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا، لیکن بی جے پی نے 5 اگست 2019 کے بعد اس قانون کو ختم کر دیا۔
جموں و کشمیر امن، خوشحالی اور ترقی کا گڑھ بنایا جا چکا ہے.ترون چ±گ نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے32,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔بی جے پی مرکز کے زیر انتظام علاقے کو امن اور ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔
Comments are closed.