وزیراعظم مودی کا دورہ کشمیر: دریائے جہلم میں مارین کمانڈوز کی تعیناتی
سرینگر، 6 مارچ
وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر دریائے جہلم میں مارین کمانڈوز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی 7مارچ جمعرات کوسری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرا عظم نریندر مودی کے دورے سری نگر کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز مارین کمانڈوز کو دریائے جہلم میں تعینات کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈلگیٹ سے لے کر زیرو برج تک مارین کمانڈوز کو خصوصی بوٹوں میں تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مشکوک نظر آنے والے افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
Comments are closed.