وجے دیوس:1971میں ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرنے والے جوانوں کو سلام: منوج سنہا

سری نگر، 16 دسمبر

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز وجے دیوس (یوم فتح) کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا: ‘میں وجے دیوس پر اپنے فوجی جوانوں کے حوصلے اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے سال 1971 میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا’۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘میں وجے دیوس پر اپنے فوجی جوانوں کے حوصلے اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے سال 1971 میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ان (فوجی جوانوں) کی شاندار بہادری اور قربانی کا جذبہ آنے والی نسلوں کو مسلسل حوصلہ دیتی رہے گی’۔

بتادیں کہ ملک میں ہر سال 16 دسمبر کو وجے دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔یہ دن ہندوستان کی تاریخ میں ایک اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے جب 13 دن کی لڑائی کے بعد 16 دسمبر 1971 کو پاکستان پر فتح حاصل کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سابق مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش کا قیام ہوا۔

Comments are closed.