واگہامہ بجبہاڑہ میں آواروہ کتوں کے حملے میں 8سالہ کمسن بچی لقمہ اجل

سرینگر /21مارچ /

جنوبی قصبہ بجبہاڑہ کے واگہامہ علاقے میں اس وقت خوف کا ماحول پھیل گیا جب آوارہ کتوں نے کمسن بچی پر حملہ کرکے اسکو موت کی آغوش میں پہنچا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق واگہامہ بجبہاڑہ علاقے میں آوارہ کتوں نے ایک کمسن بچی پر حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کر دیا جس کے بعد اس کی موت واقع ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمسن بچی کی شناخت 8سالہ عرشماہ دختر غلام نبی وانی کے طور ہوئی ہے ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کرد یا جس کے بعد اس کو علاج کیلئے اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھی۔ ادھر علاقے میں واقعہ کے بعد خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔

Comments are closed.