والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں صحیح راستے پر رکھنے کی کوشش کریں

جموں و کشمیر میں سرگرم 300 عسکریت پسندوں میں 82 غیر ملکی، 53 مقامی/شمالی کمان فوجی سربراہ

سرینگر/22 نومبر / شمالی زون کے فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی حرکات پر نظر گزر رکھیں کیوں کہ عسکریت پسند تنظیموں میں 35 فیصد بھرتیوں میں 20 سال سے کم عمر کے نوجوان شامل ہیں اور بقیہ 75 فیصد میں 20 سے 30 سال کی عمر کے نوجوان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں مجوعی طور پر 300کے قریب عسکریت پسند سرگرم ہے جن میں سے 82غیر مقامی جنگجو بھی ہیں۔ سی این آئی کے مطابق شمالی فوج کے کمانڈر نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی کل تعداد 300 ہے جن میں 82 غیر ملکی عسکریت پسند اور 53 مقامی لوگ شامل ہیں جب کہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے تمام منصوبوں کو ناکام بنانے کی تمام کوششیں جاری ہیں۔ پونچھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، شمالی کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی نے کہا کہ فوج کے پاس دستیاب اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ راجوری پونچھ علاقہ سمیت جموں و کشمیر میں 300 عسکریت پسند سرگرم ہیں۔ .جموں و کشمیر میں 82 غیر ملکی عسکریت پسند اور 53 مقامی عسکریت پسند سرگرم ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ فوج میں تقریباً 170 نامعلوم عسکریت پسند درج ہیں جنہیں مجرمانہ سرگرمیاں انجام دینے کا کام سونپا گیا ہے،“ انہوں نے کہاکہ فوجی کمانڈر نے کہا کہ فوج کی طرف سے تمام کوششیں جاری ہیں تاکہ یو ٹی بھر میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کے حوالے سے عسکریت پسندوں کے تمام عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔لانچ پیڈ پر سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، فوجی افسر نے کہا کہ سرحد کے اس پار مختلف لانچ پیڈ پر 160 عسکریت پسند بیٹھے ہیں۔آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں، جی او سی-ان-سی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سیکیورٹی کے منظر نامے میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور ترقی نے رفتار پکڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کو ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہے اور پڑوسی ملک پستول، گرینیڈ اور منشیات کی کھیپ بھیج رہا ہے۔ "چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال غیر جموں و کشمیر کے باشندوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے جو یہاں اپنی روزی کمانے آتے ہیں۔ مقامی لوگوں، سیکورٹی فورسز اور پولیس نے اس طرح کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ بے گناہوں کے قتل میں ملوث افراد کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔فوجی افسر نے بتایا کہ اس طرف بھاری مقدار میں منشیات بھیجا جا رہا ہے اور گزشتہ سال جون میں بارہمولہ میں اسلحہ کے علاوہ 45 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی تھی۔ ڈرون چیلنج پر شمالی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ فوج نے ڈرونز کا مقابلہ کرنا شروع کر دیا ہے جس میں ڈرونز ہتھیار اور منشیات کے آتے ہیں۔ مقامی عسکریت پسندوں کی بھرتی کے بارے میں، لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے کہا کہ 35 فیصد بھرتیوں میں 20 سال سے کم عمر کے نوجوان شامل ہیں اور بقیہ 75 فیصد میں 20 سے 30 سال کی عمر کے نوجوان شامل ہیں۔ "اب وقت آگیا ہے کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور مناسب پرورش کو یقینی بنائیں۔ ان نوجوانوں کو مطالعہ کرنے اور باہر کی دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے 1800 نوجوانوں کو ہندوستان کے مختلف حصوں میں پڑھائی کے لیے بھیجا ہے۔

Comments are closed.