وادی کی نوجوان نسل کا مستقبل بندوقوں اور پتھروں میں نہیں ،تبدیلی کا حصہ بنیں/ امیت شاہ

سرینگر/ 23 جون

وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کو کشمیری نوجوانوں سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ وادی کی نوجوان نسل کا مستقبل بندوقوں اور پتھروں میں نہیں ہے بلکہ اس بڑی ہندوستانی اور عالمی منڈی میں ہے جو ان کی صلاحیتوں کا منتظر ہے۔

راج بھون سرینگر میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو بندوقیں اور پتھر دینے والے کبھی بھی وادی کے نوجوانوں کے خیر خواہ نہیں تھے۔
انہوں نے کہا ”کشمیری نوجوانوں کا مستقبل بندوقوں اور پتھروں میں نہیں ہے۔ لیپ ٹاپ اٹھائیں اور آگے بڑھیں کیونکہ بڑی ہندوستانی اور عالمی منڈیوں میں آپ کے لیے بڑے مواقع منتظر ہیں“۔

ہم آپ کے ٹیلنٹ کے منتظر ہیں۔ میں کشمیری نوجوانوں سے تبدیلی کا حصہ بننے کی اپیل کرتا ہوں،“

Comments are closed.