وادی کشمیر ٹھٹھراتی سردیوں کا سلسلہ جاری ، شبانہ درجہ حرارت میں پھر کمی درج
سرینگر /19جنوری
وادی کشمیر ٹھٹھراتی سردیوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔
شبانہ درجہ حرارت میں پھر سے کمی آئی ہے جس دوران سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 6.3ڈگری ، شوپیان میںمنفی 6.5اور پلوامہ میں منفی 6.9ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ریکارڈ کی گئی ۔
ادھر خطہ لداخ کا دراس علاقہ مسلسل سرد ترین ہے جہاں رات کا درجہ حرارت منفی 13ڈگری کے قریب رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک مجموعی طو رپر موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور پہلگام میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ جہاں رات کا درجہ حرارت منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.9ڈگری سیلشس درج کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ قاضی گنڈ میں منفی 5ڈگری درج ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 6.3ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں منفی 3.6ڈگری سیلسش درج ہوا ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ سرد ترین علاقہ رہا جہاں رات کا درجہ حرارت منفی 6.9ڈگری اور اس کے بعد شوپیان منفی 6.5ڈگری کے ساتھ سرد ترین علاقہ درج ہوا ۔
Comments are closed.