وادی کشمیر نے انتخابات کے ذریعے عالمی پروپیگنڈے کا جواب دیا: مرمو

نئی دہلی، 27 جون

صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں وادی کشمیر کے لوگوں کی بے مثال شرکت نے جموں و کشمیر کے بارے میں جاری عالمی پروپیگنڈہ مہم کا مناسب جواب دیا ہے۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے شروع میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی کامیابی کا ذکر کیا۔ اس تناظر میں انہوں نے وادی کشمیر میں ووٹنگ کے نئے ریکارڈ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں ووٹنگ کا کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور وہاں کے لوگوں نے جموں و کشمیر کے بارے میں دنیا میں پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

صدر نے کہاکہ "وادی کشمیر میں گزشتہ چار دہائیوں میں ہم نے بند اور ہڑتالوں کے درمیان صرف کم ٹرن آؤٹ دیکھا ہے۔ ہندوستان کے دشمن اسے جموں و کشمیر کی رائے سمجھ کر عالمی فورمز پر پروپیگنڈہ کرتے رہے لیکن اس بار وادی کشمیر نے ملک اور دنیا کی ہر ایسی طاقت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

Comments are closed.