وادی کشمیر می موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی ، رات کے درجے میںمزید کمی ریکارڈ

سرینگر /23اکتوبر /ٹی آئی نیوز

دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک مجموعی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے
ادھر خشک موسم کے بیچ بانہال کو چھوڑ کر جموں و کشمیر میں رات کا درجہ حرارت معمول سے کم رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاو¿ن کے لیے درجہ حرارت معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھاجبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.