وادی کشمیر میں گہری دھند کے بیچ شدید سردی کی لہر جاری

سرینگر/ 27 دسمبر / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر اور دھند برقرار ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

ادھر سرینگر سمیت وادی کے بیشتر حصوں میں ایک بار پھر دھند پڑی، جس سے حد نگاہ کم ہوگئی اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.