وادی کشمیر میں شدید ٹھنڈ جاری ، سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 5ڈگری سیلشس درج

سرینگر /11جنوری / ٹی آئی نیوز

چلہ کلان کی شدید ٹھنڈ کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے جس کے چلتے سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 5ڈگری سیلشس درج کیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 5ڈگری سیلشس جبکہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح سے کوکر ناگ میں منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.