وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری، کرگل میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر کے بیچ خطہ کرگل میںرواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی رات کا درجہ حرارت منفی 6.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ لہہ میں درجہ شبانہ درجہ حرارت منفی 5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر وادی کشمیر میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے اور سیاحتی مقامات پر شبانہ درجہ منفی میں ریکارڈ کیا گیا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں آئندہ دو دونوں کیلئے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔

Comments are closed.