وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری ، شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ،پہلگام میں منفی 11.7 ڈگری سیلشس درج

سرینگر/ 18 جنوری / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں شدید سردیوں کی لہر جاری ہے ۔سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 4.3ڈگری ، قاضی گنڈ میں منفی 7.4اور پہلگام میں منفی 12ڈگری سیلشس درج کیا گیا
ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 19جنوری تک مجموعی طورپرموسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ٹھنڈ بڑ چکی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات کے منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی رات کا درجہ حرارت منفی 4.3ڈگری درج کیا گیا ۔قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 11.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.