وادی کشمیر میں رواں موسم سرماء میں سوائن فلو سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 11

سرینگر/19جنوری : رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران ہی راجستھان میں سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر ایک ہزار افراد میں اس مہلک فلو کا وائرس موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔جس کی وجہ سے ریاست بھر میں تشویش کی لہر دور ڑگئی ہے ۔ اس دوران راجستھا ن کے شعبہ صحت نے سوائن فلو سے بچائو کیلئے ضروری ویکسینوں کو کم قیمت پر متاثرین کیلئے دستیاب رکھنے کا حکم صادر کیا ہے ۔ ادھر وادی کشمیر میں رواں موسم میں سوائن فلو کی وجہ سے صورہ سرینگر اور صدر ہسپتال میں زیر علاج 11افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ یہاں درجنوں افراد کے مثبت ٹیسٹ آئے ہیں کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق گزشتہ برس پورے بھارت میں 11 سو افراد ایچ ون این ون نامی وائس سے ہلاک جبکہ 15 ہزار کے قریب اس سے متاثر ہوئے تھے، یہ وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔اس متعدی مرض کے کیسز موسمِ سرما کے دوران ماہِ دسمبر اور جنوری میں بھارت کے مغرب اور شمالی حصوں میں سامنے آئے جس میں راجستھان اور نئی دہلی بھی شامل ہے۔اپنے خوبصورت محلات کے باعث مشہور ریاست راجستھان کے حکام کے مطابق انہوں نے طبی معالجین کو ہدایت جاری کردی ہے کہ چھٹیاں لینے سے قبل لازمی اجازت حاصل کریں جبکہ متاثرہ مریضوں کی نشاندہی کے لیے گھر گھر جا کر مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ صحت کے حکام نے عوام کو اس مرض کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کردی ہے جس میں اب تک 5 ہزار ایک سو افراد کا معائنہ کیا جاچکا ہے۔جبکہ محکمہ صحت نے سوائن فلو سے بچنے کیلئے درکار ضروری ویکسین کو کم قیمت پر متاثرین کیلئے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق محکمہ صحت راجستھان کی جناب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’صرف یکم جنوری سے 17 جنوری تک راجستھان میں سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک اور ایک ہزار 36 افراد متاثر ہوئے‘۔ دارالحکومت دہلی میں اس وائرس سے متاث ر ہونے والے افراد میں ایک اہم شخصیت امیت شاہ بھی شامل ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی کے معاون ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔راجستھان میں سوائن فلو سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع جودھپور ہے جہاں 16 افراد کی ہلاکت جبکہ 225 کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی سفری حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ادھر وادی کشمیر میں رواں موسم سرماء کے دوران سوائن فلو کی وجہ سے 11افراد ازجان ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس میں اب تک درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ سرینگر کے صورہ ہسپتال اور صدر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔

Comments are closed.