وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال ، 18سے 20فروری تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

سرینگر /13فروری

وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث بہار جیسا سماں لگ رہا تھا ۔خشک موسم کے چلتے شبانہ سردیوں کی لہر جاری ہے اوروادی کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا لیکن سرینگر میں منگل کو منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں درجہ حرارت پچھلی رات کے منفی 3.6 ڈگری سے ایک ڈگری سیلشس سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں پچھلی رات منفی 7.0 ڈگری کے مقابلے میں منفی 5.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.