وادی میں کل ملا کر 240جنگجو اب بھی سرگرم ہے /وزارت داخلہ

رواں برس کے نومبر مہینے تک فورسز نے 230عسکریت پسندوں کو جاں بحق کیا

سرینگر؍08 دسمبر: وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رواں برس کے نومبر مہینے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 230جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں ۔ داخلہ ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں کل ملا کر 240عسکریت پسند سرگرم ہے ۔ جے کے این ایس کے مطابق رواں برس کے نومبر مہینے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 230جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔ داخلہ ذرائع کے مطابق سال 2018کے دوران سنگباری کے واقعات میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے جو ایک نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہاکہ رواں برس کے جنوری مہینے سے ہی سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آئے۔ داخلہ ذرائع کا کہنا تھا کہ 25جون سے 14ستمبر تک 51جنگجوؤں کو تصادم آرائی کے دوران مار گرایا گیا جبکہ 15ستمبر سے 5دسمبر تک 85عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔ داخلہ ذرائع کے مطابق ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں اس وقت 240جنگجو سرگرم ہے جنہیں مار گرانے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن آل آوٹ شروع کیا گیا ہے۔ داخلہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں برس کے دوران سنگباری کے دوران دو عام شہری جاں بحق ہوئے جبکہ اسی مدت کے دوران 170افراد زخمی ہوئے ۔داخلہ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سرگرم جنگجوؤں کو مار گرانے کیلئے سیکورٹی فورسز کو مکمل اختیار ات دئے گئے ہیں اور بہت جلد ہی سرگرم جنگجوؤں کو بھی کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ 


Comments are closed.