وادی میں چلہ کلاں کے پہلے روز سخت ترین سردی

رواں موسم کا سرد ترین دن ریکارڈ، سرینگر میں دن کا درجہ حرارت منفی ایک

سرینگر21دسمبر: 40دنوں پر محیط چلہ کلاں نے اپنے پہلے ہی روز لوگوں کو سخت سردی سے کپکپادیاجس دوران آ ج سرینگر میں رواں موسم کا سرد ترین دن رہا جس میں دن کے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آکر دن میں منفی ایک رہا جبکہ گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 8ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگلے کئی روز تک رات کے درجہ حرارت میںمزید گراوٹ آسکتی ہے اور منفی گیارہ تک پہنچ سکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میںجاری شدید سردی کے بیچ آج 21دسمبر سے 40روزہ چلہ کلاں شروع ہوا جس نے پہلے ہی روز دن کے درجہ حرارت منفی نقطہ انجماد سے نیچے پہنچاکر اہلیان وادی کو کپکپا دیا۔ اس دوران آج سرینگ میں رواں موسم کا سرد ترین دن رکارڈ کیا گیا جس میں دن میں درجہ حرارت منفی ایک رہا یہ رواں موسم میں پہلی بار ہے جب دن کا درجہ حرارت اس قدر کم ہوکر منفی تک چلا گیا ۔ ادھر رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 8ڈگر درج کیا گیا ہے ۔ چلہ کلاں کے شروعاتی دنوں میں محکمہ موسمیات نے مزید سردی کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند روز تک دن کے درجہ حرارت میں کوئی اضافہ نہیں ہوسکتا جبکہ رات کے درجہ حرارت میں بدتریج گراوٹ آسکتی ہے اور درجہ حرارت منفی 11ڈگری تک چلا جاسکتا ہے ۔ادھر محکمہ نے سرینگر جموں پر سفر کرنے والے مسافروں اور ڈرائیوروں سے تلقین کی ہے کہ وہ رخت سفر باندھنے سے پہلے موسم کی جانکاری حاصل کریں تاکہ آگے چل کر کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وادی میں موسم کی شدت کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے خاص کر بچے اور بزرگ افراد کیلئے سردی کافی تکلیف پیدا کرتی ہے ۔

Comments are closed.