وادی میں پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس اور غذائی اجناس سمیت ضروری سامان وافر مقدار میں دستیاب / صوبائی کمشنر
سرینگر /21اپریل / ٹی آئی نیوز
صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے عوام پر زور دیا کہ وہ وادی میں پٹرول، ڈیزل، رسوائی گیس اور غذائی اجناس سمیت ضروری سامان کی دستیابی سے گھبرائیں نہیں۔
سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہا کہ ایک سال سے زیادہ کیلئے بفر پروویڑن کے ساتھ ساتھ اناج کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے۔انہوں نے کہا”ایل پی جی کیلئے ہمارے پاس پہلے سے کافی ذخیرہ ہے، جس میں سترہ دن کی سپلائی بھی شامل ہے، جو کافی ہے“۔
ایندھن کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہا کہ کشمیر میں روزانہ تقریباً 1,000 کلو لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے اور اس وقت 12,500 کلو لیٹر دستیاب ہے جو کہ 12 سے 13 دن کیلئے کافی ہے ۔ پیٹرول کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی کھپت 625 کلو لیٹر ہے اور اس خطے میں اس وقت تقریباً 10,000 کلو لیٹر کا ذخیرہ ہے۔
Comments are closed.