وادی میں شدید ٹھنڈ کی لہر جاری ، 7جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان

سرینگر /05جنوری / ٹی آئی نیوز

چلہ کلان کی شدید ٹھنڈ کے چلتے جموں، کشمیر اور لداخ کو شدید سردی کی لہر نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور امسال دہائیوں کی سردیوں نے پھر ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

اسی دوران جمعرات او ر جمعہ کی درمیانی رات کو ایک مرتبہ پھر سرینگر میں اگرچہ کچھ حد تک شبانہ درجہ حرارت میںبہتری دیکھی گئی تاہم سردیوں کا زور برابر رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں تک موسم خشک ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے سردیوں میں مزید اضافہ کا امکابن ظاہر کیا ہے تاہم 7جنوری کی شام سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی گی جس دوران بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

۔ محکمہ موسمےات کے حکام نے اس کی تصدےق کرتے ہوئے بتاےا کہ گزشتہ شب سرینگر شہر میں سرد ترین رات رہی اور را ت کا درجہ حرارت منفی3.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترےن سردی کے لپےٹ مےں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لیہٹ میں ہے ۔

Comments are closed.