وادی میں سردی کی شدید لہر جاری ، کرگل میں درجہ حرارات منفی 9ڈگری عبور

دسمبر سے پیر پنچال کے آر پار بارشوں اور برفباری کا امکان /محکمہ موسمیات

سرینگر/06دسمبر/سی این آئی/ وادی میں شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے بعد محکمہ موسمیات نے 16دسمبر سے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کی ہے ۔ اس دوران کرگل میں درجہ حرار ت منفی 8.5ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔ادھر شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دنوں سے وادی میں شدت کی سردی جاری ہے جبکہ موسم ناسازگار رہنے کے دوران گذشتہ کئی دنوں سے اگرچہ شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ نکلی تھی تاہم جمعرات کی صبح سے ہی ایک بار پھر مطلع ابرآلود رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ اگلے چند دنوں تک وادی میں مطلع ابرآلود رہنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے تاہم 15دسمبرسے وادی کشمیر میں موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے اور بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے ۔جبکہ پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3ڈگری رہا اس کے ساتھ ساتھ گلمرگ میں بھی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.3ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح لہہ میں منفی 5.4ڈگری رہاہ ۔ ادھر سرمائی راجدھانی جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5کٹرہ میں 14.6، بٹوت میں 9.6بانہال میں 7.2اوربھدرواہ میں 6.2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وادی میں سردی کی شید لہرجاری رہنے کے نتیجے میں لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ عام لوگوں کے علاوہ بچوں اور ضعیف العمر افراد کو گھروں سے باہر نکلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ چھوٹے بچے اور بزرگ سردی کی شدت کی وجہ سے اپنے ہی گھروں میں مقید ہوکے رہ گئی۔ جبکہ بزرگوں کو سردی کی وجہ سے ہڑیوں اور جوڑوں میں درد میں اضافہ ہوا ہے ۔

Comments are closed.