وادی میں ریڈ کراس نشان کا غلط استعمال ، فیشن کے طور پر گاڑیوں پر ریڈ کراس کے سٹیکر

ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے افراد بھی اپنی گاڑیوں پر ریڈ کراس کرتے ہیں چسپاں

سرینگر 13فروری/سی این آئی// وادی میں ریڈ کراس کا نشان لگاکر گاڑیاں عام ہوتی دکھائی دی رہے ہیں جبکہ اس ریڈ کراس کن لوگوں کیلئے ضروری ہے اور اس نشان کا استعمال کون کرسکتا ہے یہ بات واضح نہ ہونے سے لوگ مخمصے میں پڑگئے ہیں جبکہ محکمہ ٹریفک بھی ریڈ کراس لگائی ہوئی گاڑیوں کے چلانے والوں سے اس ضمن میں کوئی پوچھ تاچھ نہیں کرتے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریڈ کراس جو کہ ہیلتھ شعبہ کی ایک نشانی مانی جاتی ہے اور اس کا استعمال ڈاکٹروں اور طبی عملہ اپنی گاڑیوں کیلئے اس لئے استعمال کرتا ہے تاکہ انہیں راستے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اور اگرکسی جگہ انہیں روکا جائے تو ریڈ کراس کا نشان دیکھ کر ہی اسے راہداری فراہم کی جائے تاکہ عملہ فوری طور پر اپنی ڈیوٹی پر پہنچ کر انسانی جانوں کو بچانے میں رول اداکرسکیں تاہم وادی کشمیر میں اب گاڑیوں کے آگے اور پیچھے ریڈ کراس کا نشان لگانا اب فیشن بن گیا ہے جبکہ محکمہ ٹریفک بھی اس ضمن میں ایسی گاڑیوں کے ماکان سے کوئی پوچھ تاچھ نہیں کرتے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال میں طبی عملہ کیلئے ہی یہ نشان ہے تاہم ہسپتال میں دیگر غیر طبی عملہ بھی اپنی گاڑیوں پر ریڈ کراس لگاکر چلتے ہیں جبکہ دیگر محکمہ جات اور کاروباری افراد بھی اب اپنی گاڑیوں کے آگے پیچھے ریڈ کراس کا نشان لگاتے ہیں۔ اس ضمن میں عوامی حلقوںنے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے اس بات کوواضح کرنا چاہئے کہ ریڈ کراس کس کیلئے ضروری ہے ۔ یا ایسے افراد کی گاڑیوں کیلئے ہسپتال کے سی ایم او یا سپر انٹنڈنٹ کی جانب سے یہ نشان لگانے کیلئے باضابطہ طور پر تحریری اجازت نامہ ہونا چاہئے تاکہ غیر طبی عملہ اور دیگر محکمہ جات سے وابستہ افراد اس نشان کا غلط استعمال نہ کرپائیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریڈ کراس کانشان دراصل ہیلتھ محکمہ کی نشانی نہیں ہے بلکہ ریڈ کراس ایک عالمی این جی اوکی نشانی ہے جس کا نام ہی ریڈ کراس ہے اس این جی او کا قیام جنگ عظیم دو کے وقت عمل میں لایاگیا جس کا کام جنگ سے متاثرہ علاقوں میں جاکر وہاں پر لوگوں کو طبی سہولیات پہنچانا تھا ۔ ریڈ کراس این جی او جنگ زدہ علاقوں میں ہسپتالوں میں ہی اپنے کیمپ لگاتے تھے جس کے نتیجے میں ہسپتالوں کے باہر وہ اپنے نشان یعنی ریڈ کراس لگاتے تھے اسی لئے ریڈ کراس کو ہیلتھ شعبہ کی نشانہ سمجھا جاتا ہے ۔

Comments are closed.