وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا کشتواڑ – ڈوڈہ کا دورہ،آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
جموں، 31 اگست
فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے ڈوڈہ –کشتواڑ خطے کےسوئی گڑھ اور پتنازی سیکٹروں میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس دوران کائونٹر انسرجنسی فورس (سی آئی ایف) ڈیلٹا کے جی او سی بھی ان کے ہمراہ تھے۔وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘جی او سی وائٹ نائٹ کور نے جی او سی (سی آئی ایف ڈیلٹا) کے ہمراہ کشتواڑ – ڈوڈہ خطے کے سوئی گڑھ اور پتنازی سیکٹروں میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ دورے کے دوران موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے جوانوں کی استقامت اور آپریشن کے دوران پیشہ ورانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرنے پر ان کی سراہنا کی۔دورے کے دوران مسٹر سچدیوا نے کپلاس یاترا کا بھی جائزہ لیا۔پوسٹ میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز سخت چوکسی رکھے ہوئے ہیں اور ‘اوور واچ’ فراہم کرنے کے لئے فضائی پلیٹ فارم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.