نیشنل کانفرنس کی قانون ساز پارٹی کی آج میٹنگ ہوگی
سرینگر، 10 اکتوبر
نیشنل کانفرنس کی قانون ساز پارٹی کی آج دوپہر کو اپنے لیڈر کے انتخاب کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوگی۔پارٹی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پارٹی کے لیجسلیٹو اسمبلی کے تمام ممبروں اور آزاد قانون ساز اراکین جو نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے والے ہیں، کو مواصلت بھیج دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران لیڈر منتخب کرنے کے علاوہ الائنس پارٹنر کانگریس کے ساتھ حکومت سازی کے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران لیجسلیچرز کامن منی میم پروگرام پر بھی بات چیت کریں گے۔
پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے گذشتہ روز میڈیا کو بتایا کہ پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی ایک میٹنگ جمعرات کو منعقد ہوگی جس کے بعد الائنس کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد راج بھون میں حکومت سازی کے لئے دعویٰ کیا جائے گا۔نہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے چند روز میں حکومت بنائی جائے گی۔بتادیں کہ جموں و کشمیر کے حالیہ اسمبلی انتخابی نتائج میں نیشنل کانفرنس 43 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی ابھر کر سامنے آگئی۔قابل ذکر ہے کہ پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گذشتہ روز کہا کہ ان کے فرزند اور پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
Comments are closed.