نیشنل کانفرنس وقف زمین پر قبضہ کرنے والے اپنے رشتہ داروں اور کارکنوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے /سنیل شرما

قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بھارتیہ جنتا پارٹی سینئر لیڈر سنیل شرما نے بدھ کو کہا کہ نیشنل کانفرنس (این سی) وقف زمین پر قبضہ کرنے والے اپنے رشتہ داروں اور کارکنوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسمبلی کے باہر سنیل شرما نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این سی وقف بل کے بارے میں کم سے کم فکر مند ہے، لیکن وہ توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ پارٹی ان کے رشتہ داروں اور کارکنوں کی حفاظت کرنا چاہتی ہے، جنہوں نے زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور اسے کشمیر میں ”لینڈ جہاد “کا نام دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ”لینڈ جہاد “ کو قانون سازی کا تحفظ حاصل ہو رہا ہے، جو ان کے بقول ’قانونی جہاد‘ ہے۔

Comments are closed.