نیشنل کانفرنس نے ’بیک چینل‘ بات چیت کی افواہوں کی تردید کی
سری نگر،4 اکتوبر
نیشنل کانفرنس نے جمعہ کے روز انڈیا بلاک سے باہر کسی بھی پارٹی کے ساتھ ’بیک چینل‘ بات چیت کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بے بنیاد افواہیں ایسے لوگ پھیلا رہے ہیں جو اپنی شکست کو محسوس کر رہے ہیں۔
پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا: ’جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس واضح طور پر انڈیا بلاک سے باہر کسی بھی پارٹی کے ساتھ ’’بیک چینل‘‘ بات چیت کی بے بنیاد افواہوں کی تردید کرتی ہے‘۔انہوں نے کہا: ’اپنی شکست محسوس کرنے والے ایسی بی بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں‘۔پارٹی نے لوگوں سے ایسے افواہوں پرکان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا: ’ہم عوام سے گذارش کرتے ہیں جنہوں سے ہم بھروسہ کیا ہے،ان جھوٹے دعوئوں کونظر اندازکریں اور ایسے افواہوں میں نہ الجھیں‘۔
Comments are closed.