نیشنل کانفرنس اور بھاجپا کا چولی دامن کا ساتھ : التجا مفتی

جموں10 فروری

)پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے الزام لگایا کہ جموں وکشمیر کی سرکار عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمر عبداللہ کشمیر کے بجائے زیادہ تر وقت دہلی میں گزار رہے ہیں اور وہاں پر فائیو سٹار ہوٹل میں اپنے دوستوں اور رفیقوں کو کھانا کھلانے میں مصروف ہے ۔

ان باتوں کا اظہار التجا مفتی نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ کٹھوعہ کے گنہگاروں کو سزا دینے کے بجائے میری حفاظت پر مامور دو محافظوں کو معطل کیا گیا ۔

التجا مفتی نے الزام لگایا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی سرکار پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ جموں وکشمیر میں دو نوجوانوں کی ہلاکتوں کے بعد سرکار ملوثین کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے قاصر نظر آرہی ہے۔

ان کے مطابق عمر عبداللہ کو کشمیر میں زیادہ تروقت صرف کرنا چاہئے لیکن وہ دہلی میں ہی زیادہ تر دوستوں کے ساتھ عیش اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں کے جذبات و احساسات کے ساتھ کھلواڑ کیا اور یہاں کے لوگ انہیں کھبی معاف نہیں کریں گے۔

Comments are closed.