نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے میڈیکل داخلہ امتحان یو جی نیٹ کے نتائج کا اعلان کیا

سرینگر :04 جون

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے نیٹ ( یو جی ) کے میڈیکل داخلہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا ہے ۔

یک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ نتائج وئبسائٹ پر دستیاب ہے ۔ اعلیٰ سکور کرنے والوں اور کوالیفائنگ امیدواروں کی تفصیلات جلد ہی دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کیا کہ اس سال،قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ انڈر گریجویٹ کیلئے ریکارڈ 23 لاکھ امیدواروں نے اندراج کیا، جن میں سے 10 لاکھ سے زیادہ مرد طلبہ، 13 لاکھ سے زیادہ خواتین اور 24 تیسری صنف کے زمرے کے تحت تھے۔

خطہ کے لحاظ سے، اتر پردیش میں سب سے زیادہ 3,39,125 امیدواروں نے اندراج کیا تھا، اس کے بعد مہاراشٹر میں 2,79,904 اور راجستھان میں 1,96,139 امیدوار تھے۔ تمل ناڈو میں 1,55,216 اور کرناٹک میں 1,54,210 رجسٹریشن ہوئے۔2023 میں، کل 20,87,449 امیدواروں ٹیسٹ کیلئے رجسٹر کیا تھا اور امتحان 7 مئی کو منعقد ہوا تھا۔ این ٹی آئی نے امتحان میں 97.7 فیصد حاضری درج کی تھی۔ان امتحان میں ایک بار پھر جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے نمایاں کارکردگی دکھائی ۔

Comments are closed.