نگروٹہ جموں میں حادثہ ،دو افراد کی موت
نگروٹہ جموں میں ایک موٹر سائکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جن کو اگرچہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں دونوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔
جموں صوبہ کے نگروٹہ علاقے میں آج تیز رفتار موٹر سائکل سڑک حادثے کا شکار ہوا جس کی وجہ سے موٹر سائکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج ہی فوت ہوئے ۔
پولیس نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کے حوالے سے رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔
Comments are closed.