نکلورہ پلوامہ میں کمسن بچی کنویں میں گر کر لقمہ اجل ، علاقے میں کہرام

سری نگر، 17 مئی

جنوبی ضلع پلوامہ کے نکلورہ لیتر علاقے میں ایک کمسن بچی کنویں میں گرکر لقمہ اجل بن گئیں

حکام نے بتایا کہ کمسن بچی کی شناخت فاطمہ جان (7) دختر فیاض احمد ڈار ساکن نکلورہ کے طور پر ہوئی ہے،

اس نے بتایا کہ وہ اپنی رہائش گاہ کے قریب کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گئی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد اسے اس کے گھر والوں نے کنویں سے نکل کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ تاہم ہسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا

Comments are closed.