سرینگر/24مارچ: نکسل حملے میں17سے زائدسیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ان جوانوں کی قربانیاں دیش ہمیشہ یاد رکھے گا ۔ انہوںنے کہاکہ جموں کشمیر اور دیگر شمالی مشرق ریاستوں میں ملٹنسی اور نکسلواد سے مقابلہ کرنے والے ہمارے سپاہی اصل ہیروں ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گذشتہ روز نکسل حملے میں مارے گئے فورسز اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ واقع انہتائی افسوسناک ہے اور اس حملے میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جموں جموں کشمیر اور دیگر شمالی مشرق ریاستوں میں ملٹنسی اور نکسلواد کے خلاف لڑائی لڑنے والے سپاہیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک کووڈ 19کے مہلک وباء سے لڑ رہا ہے تو دوسری طرف ملک کے دشمن ہمارے جوانوں کو نشانہ بناکر قتل کررہے ہیں اور یہ صورتحال قابل برداشت نہیں ہے ۔ وزیر داخلہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ جموں کشمیر میں فوج نے جس انداز میں ملٹنسی کا مقابلہ کرتے ہوئے جموں کشمیر میں شانتی قائم کی وہ قابل سراہنا ہے انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر اور دیگر نکلسی متاثرہ ریاستوں میں تعینات فورسز اور فوجی اہلکاروں کی خدمات دیش ہمیشہ یاد رکھے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.